ونڈ پاور پلانٹس سے نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی 5 ماہ سے بند

چیئرمین نیپرا کی سپلائی یقینی بنانے اور معاملہ 10 دن میں حل کرنے کی ہدایت

سندھ میں لگے ونڈ پاور پلانٹس سے نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی 5 ماہ سے معطل ہے، نیپرا نے سپلائی یقینی بنانےکی ہدایت کردی۔

نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے 1835 میگاواٹ کے وِنڈ پاور پلانٹس کی بندش کے معاملے پر پاکستان ونڈ انرجی ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی، نیپرا نے این ٹی ڈی سی اور نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کو 10 دن میں معاملہ حل کرنے کی ہدایت کردی۔

چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے دوران سماعت کہا کہ حکومت متبادل توانائی کی حوصلہ افزائی کررہی ہے، پہلے سے موجود پاور پلانٹس کیوں بند ہیں؟۔

ونڈ انرجی ایسوسی ایشن نے سماعت کے دوران بتایا کہ گزشتہ 5 ماہ سے پاور پلانٹس بند ہیں، بندش کا آغاز نومبر سے ہوا، جنوری میں پوری انڈسٹری کو بند کردیا گیا۔

چیئرمین نیپرا نے سندھ میں لگے ونڈ پاور پلانٹس سے نیشنل گرڈ کو بجلی کی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

ونڈ انرجی ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ باقی پاور پلانٹس بند ہوں تو ان کو کیپسٹی چارجز ملتے ہیں، ونڈ پاور پلانٹس کی بندش کا مطلب پوری ونڈ انڈسٹری بند کرنا ہے۔

نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ این ٹی ڈی سی نے پلان کے مطابق ٹرانسمیشن لائنز اور گرڈ اسٹیشن نہیں بنائے۔ جس پر چیئرمین نیپرا نے ہدایت کی کہ این ٹی ڈی سی ٹرانسمیشن لائنز کا بندوبست کرے، ونڈ سے پیدا ہونیوالی سستی بجلی عوام کی ضرورت ہے۔

NATIONAL ELECTRIC AND POWER REGULATORY AUTHORITY (NEPRA)

WIND ENERGY ASSOCIATION

WIND POWER

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div