بیورو کریٹ ہو یا جنرل، شناختی کارڈ کے تعارف سے سب برابر ہونے چاہئیں، فضل الرحمان

ادارہ آئینی حد میں رہ کر اپنی ذمہ داریاں پوری کرے تو ہم سیلوٹ کریں گے، سربراہ جے یو آئی

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ادارہ آئینی حد میں رہ کر اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا تو اُسے ہم سیلوٹ کریں گے۔

کوئٹہ میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فوج میرا ادارہ ہے، اور میں نہیں چاہتا کہ کوئی سیاستدان خود کو فوج کے مدمقابل کھڑا کرے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ادارہ اپنی آئینی حد میں رہ کر اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا اُسے ہم سیلوٹ کریں گے۔ آپ نے فروری میں غیرجانبدار رہنے کا فیصلہ کیا گیا لیکن پچھلے 70 برسوں میں جو کچھ ہوا اُس کی وجہ سے ملک آج کمزور ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ کوئی کتنا ہی بڑا بیوروکریٹ ہو یا جنرل، شناختی کارڈ کے تعارف سے تمام شہری برابرہونےچاہیئے۔

MOLANA FAZALUR REHMAN

Tabool ads will show in this div