اتحادیوں کا وزیراعظم کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا مشورہ
وزیراعظم شہبازشریف نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نےاتحادی جماعتوں کے ظہرانے میں مشاورت کی جس کے بعد انہوں نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اتحادی ارکان اسمبلی سے مشاورت کی تو اتحادیوں نے انہیں اعتماد کا ووٹ لینے کا مشورہ دیا اور کہا کہ ہمیں آپ پر پورا اعتماد ہے آپ کبھی بھی ایوان سے اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں۔
الیکشن کیس؛ عدالت مذاکرات کرنے پرمجبورنہیں کر سکتی، چیف جسٹس
وزیراعظم کی جانب سےارکان پارلیمنٹ کے اعزازمیں ظہرانہ دیا گیا۔ظہرانہ میں 176سے زائد ن لیگ اور اتحادی ایم این ایزنے شرکت کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم آج قومی اسمبلی کے اجلاس سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم کے اعتماد کا ووٹ لینے کا مقصد ایسے لوگوں کو پیغام دینا ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ وزیراعظم کمزور ہیں یا پارلیمنٹ وزیراعظم کے ساتھ نہیں ہے۔
حکومت اور پی ٹی آئی کا بات چیت کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم ہاؤس نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے رابطہ کر کے اعتماد کے ووٹ کی تیاریوں کی ہدایت کردی تھی اور تمام حکومتی اتحادی ارکان کو شہرمیں ہی رہنے اور اسمبلی اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔