مضبوط پاکستان کیلئے مضبوط فوج انتہائی ضروری ہے، چیئرمین تحریک انصاف

مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن آئین سے ہٹ کر کوئی بات نہیں ہو گی، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج میری فوج ہے اور پاکستان ہم سب کا ہے۔ مضبوط پاکستان کیلئے مضبوط فوج انتہائی ضروری ہے۔

لاہور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے قومی ادارے اور ان کی مضبوطی ہماری اولین ترجیح ہے۔ مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن آئین اور قانون سے ہٹ کر کوئی بات نہیں ہو گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی آزادی اور آئین پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہے۔ آزادانہ الیکشن ہی تمام مسائل کا حل ہے۔ جمہوریت کیلئے تحریک انصاف ہر آخری حد تک جائے گی۔

ترجمان سپریم کورٹ کی چیف جسٹس سے منسوب ریمارکس پر وضاحت

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ وکلا کی تحریک میں پوری قوم ان کے ساتھ ہو گی، کہا ہمارے ہزاروں ساتھیوں کوگھروں سے اٹھایا گیا ہے۔ زندگی اللہ تعالی نے اس ملک کےلیے عطا کی ہے۔

ImranKhan

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

Punjab KPK elections

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div