منصورعثمان اعوان اٹارنی جنرل پاکستان تعینات ، نوٹیفکیشن جاری

شہزادعطا الہیٰ کا اٹارنی جنرل کےعہدے سےاستعفیٰ منظور
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

ایڈووکیٹ سپریم کورٹ منصورعثمان اعوان کو اٹارنی جنرل پاکستان تعینات کردیا گیا ہے۔

صدرمملکت عارف علوی نےشہزادعطا الہیٰ کا اٹارنی جنرل کےعہدے سےاستعفیٰ منظورکرنےکے بعد منصورعثمان اعوان کی بطوراٹارنی جنرل آف پاکستان تعیناتی کی منظور دی دے دی۔

صدر مملکت نے نئے اٹارنی جنرل کی تعیناتی کی منظوری آئین کےآرٹیکل 100 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پردی ہے۔

صدرمملکت کی منظوری کےبعد وزارت قانون سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق منصورعثمان اعوان کا عہدہ وفاقی وزیرکےبرابرہوگا۔

یاد ہے کہ24 مارچ کوشہزاد عطا لٰہی نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پراٹارنی جنرل کےعہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

وفاقی حکومت نے بیرسٹرشہزاد الہٰی کوگزشتہ ماہ 2فروری کواٹارنی جنرل پاکستان مقررکیا تھا۔

PRESIDENT DR. ARIF ALVI

pm shehbaz sharif

ATTORNEY GENERAL OF PAKISTAN

mansoor usman awan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div