افغانستان نے پہلی بار پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی
افغانستان نے پہلی بار پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر تاریخ رقم کردی۔ پاکستان دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی ہار گیا
شارجہ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کیلئے131رنز کا ہدف دیا تھا جسے افغان ٹیم نے آخری اور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ 3 میچوں کی سیریز میں افغان ٹیم کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی۔
افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز نے 44 اور ابراہیم زدران نے 38 رنز بنائے ۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی ناکام رہی۔ عماد وسیم کی نصف سینچری کے علاوہ کوئی بیٹسمین بڑا اسکور نہ کرسکا۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ قومی ٹیم نے مقرر 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر130 رنز بنائے، عما دوسیم 64 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ جبکہ شاداب خان 32 رنز بنانے میـں کامیاب رہے۔ محمد حارث 15 ، طیب طاہر13 ، اعظم خان 1 ، صائم ایوب اورعبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
ون ڈے ورلڈکپ، پاکستان کے میچز نیوٹرل وینیو پر ہونے کا امکان
افغا نستان کی جانب سے فضل حق فاروقی نے 2، نوین الحق ،کریم جنت اورراشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
دوسرے ٹی20 میچ کیلئے پلینگ الیون میں محمد نواز کی جگہ فہیم اشرف کو فائنل الیون میں جگہ دی گئی ہے۔
دیگرکھلاڑیوں میں کپتان شاداب خان، محمد حارث، عبداللہ شفیق، اعظم خان، فہیم اشرف، عماد وسیم، زمان خان، احسان اللہ، طیب طاہر، نسیم شاہ اور صائم ایوب شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 27 مارچ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔