مسلح جتھوں کے متشدد حملوں کی تحقیقات کےلیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا عمران خان اور دیگر پر مقدمات کا جائزہ لینے کے لئے بڑا اقدام

وفاقی حکومت نے عمران خان اور دیگر پر دہشتگردی سے متعلق مقدمات کی تحقیقات کےلیے اعلی سطح کی جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

جے آئی ٹی عمران خان اور تحریک انصاف کے کارکنوں پر درج مقدمات کی انکوائری کرے گی اور گزشتہ ہفتے عمران خان کی پیشی کے موقع پر پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لے گی۔

جے آئی ٹی پولیس اور دیگر فورسز کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے کارروائیوں پر تحقیقات کرے گی۔ جے آئی ٹی میں تمام ایجنسیوں کی نمائندگی ہوگی۔

عمران خان کی 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

جے آئی ٹی ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو اکسانے اور تشدد پر بھڑکانے کے ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔ رپورٹ کی روشنی میں حکومت مزیدقانونی کارروائی کا فیصلہ کرے گی۔

جےآئی ٹی جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں پولیس پرتشدد کی تحقیقات کرے گی، پٹرول بم حملوں اورکالعدم تنظیموں کے تربیت یافتہ عسکریت پسندوں سےمتعلق حقائق جمع کئےجائیں گے۔

خیال رہے کہ فیصلہ گزشتہ روزحکومت میں شامل جماعتوں کے اجلاس کی روشنی میں کیاگیا، وزارت داخلہ جے آئی ٹی کی تشکیل کی سمری آج وزیراعظم کوبھجوائے گی۔

IMRAN KHAN

JIT

federal government

ZAMAN PARK OPERATION

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div