تیل مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی اطلاعات کی تردید
نئی قیمتوں کا اعلان 31 اگست کی رات ہوگا
اوگرا نے تیل مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی اطلاعات کی تردید کردی۔
اوگرا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 31 اگست کی رات ہوگا۔
اوگرا نے واضح کردیا کہ قیمتوں میں ردوبدل کی اطلاعات جھوٹی اور من گھڑت ہیں، غیرتصدیق شدہ اطلاعات پھیلانے سے گریز کیا جائے۔
ترجمان نے بتایا کہ افواہوں سےترسیلی نظام متاثر ہوتا ہے اور صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ جاتی ہے۔
OGRA
تبولا
Tabool ads will show in this div