چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

عمران خان بطور سابق وزیراعظم سیکیورٹی کے اہل ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان جوڈیشل کمپلیکس میں توڑپھوڑ کے مقدمات میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عبوری ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو 6 اپریل تک چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار سے روکتے ہوئے 7 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کا مسئلہ حل ہونے تک ہائیکورٹ میں ہی ضمانت کیس سنا جائے گا۔

عدالت نے ریماکس میں کہا کہ حتمی ضمانت کیلئے آپ کو جانا اے ٹی سی ہی پڑے گا۔ عمران خان کی درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا گیا، عدالت نے عمران خان کی سیکیورٹی واپس لینے پر وفاق سے جواب بھی طلب کرلیا۔

لاہورہائیکورٹ : عمران خان کی 5 مقدمات میں حفاظتی ضمانت میں توسیع

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت حاصل کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ چیئرمین تحریک انصاف پر تھانہ سی ٹی ڈی، گولڑہ اور رمنا میں مقدمات درج ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان عدالت میں پیشی کیلئے زمان پارک سے قافلے کی صورت میں روانہ ہوئے تھے۔

عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی

سری نگر ہائی وے پرعمران خان کے قافلے کو اسلام آباد پولیس سکواڈ نے حصار میں لےکر قافلےمیں شامل درجنوں گاڑیوں کو روک لیا،دفعہ 144 کی خلاف ورزی پراسلام آباد پولیس نے غلام سرورخان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،سری نگر ہائی وے پرپولیس نےمتعدد افراد کو حراست میں لے لیاجن میں عمران خان کا آفیشل فوٹوگرافرنعمان جی بھی شامل ہے۔

تحریک انصاف کا ایک اوردعویٰ غلط ثابت ہوگیا

عمران خان کی گاڑی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے اندر داخلے کی اجازت دی گئی چئرمین پی ٹی آئی کےساتھ جیمروالی گاڑی کوبھی آگےجانےکی اجازت ملی ،پولیس نےہائیکورٹ سائیڈ پرتمام گاڑیوں کوروک لیاتھا۔

قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ پہنچنے پر کارکنان کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔

ImranKhan

Islamabad High Court (IHC)

islamabad judicial complex

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div