ڈی آئی خان:فائرنگ کے تبادلے میں3دہشتگرد ہلاک،3 اہلکار شہید

بہادرجوانوں کی قربانیاں ہمارےعزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، آئی ایس پی آر
<p>فائل فوٹو</p>

فائل فوٹو

ڈیرہ اسماعیل خان کےعلاقےکھوٹی میں دہشتگردوں نے پولیس چوکی پرحملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے سگومیں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدیدفائرنگ کاتبادلہ ہوا، جس میں3دہشت گردہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدیدفائرنگ کےتبادلےمیں سیکیورٹی فورسزکے3اہلکارشہید ہوگئے، جن میں لودھراں کے 42 سالہ حوالدار محمد اظہر اقبال، خانیوال کے 34 سالہ نائیک محمد اسد اور جنوبی وزیرستان کے 22 سالہ سپاہی محمد عیسیٰ شامل ہیں۔

شہید اہلکاروں کی تصاویر
شہید اہلکاروں کی تصاویر

بیان کے مطابق حملےکی اطلاع پرسیکیورٹی فورسز نےدہشتگردوں کوسگوکےعلاقےمیں گھیرلیاتھا، ہلاک دہشت گردوں سےاسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزکاعلاقےمیں دہشتگردوں کےخاتمےکیلئےسرچ آپریشن جاری ہے۔

جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنےکیلئے پرعزم ہے،بہادرجوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارےعزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

پاکستان

ISPR

terrorism in pakistan

DIKhan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div