پنجاب کی نگراں کابینہ میں شامل وزراء نے حلف اُٹھالیا

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نگراں کابینہ سے حلف لیا

پنجاب کی 8 رکنی نگران کابینہ نے گورنر ہاؤس لاہور میں حلف اٹھایا۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے نگران کابینہ سے حلف لیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب چوہدری زاہد اختر زمان نے تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔

حلف اٹھانے والی نگران کابینہ میں ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم، ابراہیم مراد، بلال افضل، ڈاکٹر جمال ناصر، منصور قادر، سید اظفر علی ناصر اور عامر میر شامل ہیں۔

حلف برداری کی تقریب میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی، چیف سیکرٹری پنجاب چوہدری زاہد اختر زمان، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر شامل تھے۔

خیال رہے کہ آج خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق عبدالحلیم قصوریہ، حامد شاہ، سید مسعود شاہ، غفران اور تاج محمد آفریدی کو نگراں سیٹ اپ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ساول نذیر ایڈووکیٹ، بخت نواز، فضل الہیٰ ، عدنان جلیل، شفیع اللہ اور شاہد خان بھی نگراں کابینہ کا حصہ ہونگے۔ جب کہ دیگر ممبران میں محمد علی شاہ، جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر اور منظور خان آفریدی شامل ہیں۔

Caretaker CM Punjab

care taker CM punjab

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div