بیرون ملک جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کےلیے خوشخبری

یورپ سمیت مختلف ممالک کے 10 لاکھ ورک پرمٹ ویزوں کا اعلان

وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز ساجد حسین طوری نے بیرون ملک جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کےلیے خوشخبری سنا دی۔

سماء کے نمائندہ خصوصی سے گفتگو میں ساجد طوری نے بتایا کہ حکومت رواں سال 10 لاکھ پاکستانیوں کو روزگار کیلئے بیرون ملک بھجوائے گی۔

ساجد طوری کا کہنا تھا کہ سعودی حکام ویزے دینے جلد پاکستان آرہے ہیں۔ جرمنی ، یونان اور رومانیہ سمیت دیگر 50 ممالک کے ساتھ بھی ورک ویزوں کے نئے معاہدے ہو رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سعودی وزارت محنت کے حکام ویزے دینے جلد پاکستان آئیں گے، فنی تربیت کاٹیسٹ پاس کرنے والے پاکستانی سعودی ویزے لے سکیں گے۔ جاپان نے پاکستانی ہنر مندوں اور مزدوروں کیلئے ویزے کھول دیے ہیں جبکہ جنوبی کوریا میں10ہزار پاکستانی ہنرمندوں کی مانگ ہےجوجلد جائیں گے۔

یو اے ای نے 5 سالہ ملٹی پل فیملی ویزا متعارف کرادیا

ساجد حسین طوری نے کہا کہ جرمنی اور رومانیہ میں بھی پاکستانیوں کو ورک ویزے مل رہے ہیں، پرتگال اوریونان کیساتھ بھی پروفیشنلزاورلیبرویزوں کےمعاہدے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مالٹا کے ویزوں کی فائل وزارت داخلہ میں رک گئی ہے، وزرات داخلہ کو بتادیا کہ مالٹا میں پاکستانی قونصلیٹ ہے نہ سفارتخانہ ، وزرات داخلہ اٹلی میں سفارتخانے کے ذریعے ویزوں کا معاملہ حل کرنا چاہتی ہے۔

وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے 27 ہزار بلاک پاسپورٹ بحال کردیے گئے ہیں جبکہ یورپ میں لاکھوں غیرقانونی پاکستانیوں کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

MINISTER OVERSEASE PAKISTANIS

Work Visa

تبولا

Tabool ads will show in this div
Bilal Apr 04, 2023 06:18am
Veer good

تبولا

Tabool ads will show in this div