قانون میں میئر کے انتخاب کا طریقہ کار

حتمی نتائج کے بعد بلدیاتی نظام کے لیے اگلے مرحلے کا آغاز ہوگا

بلدیاتی اتنخابات کے حتمی نتائج کے بعد بلدیاتی نظام کے لیے اگلے مرحلے کا آغاز ہوگا جس میں شہروں کے میئرز کا انتخاب ہوگا۔

بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا ہے جب کہ جماعت اسلامی دوسرے اور تحریک انصاف تیسرے نمبر پر ہے۔

مسلم لیگ (ن)، جے یو آئی (ف)، ٹی ایل پی اور مہاجر قومی موومنٹ بھی کچھ یوسیز پر کامیاب قرار پائی ہیں، اس کے علاوہ 2 یوسیز پر آزاد امیدوار بھی چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔

میئر کے انتخاب کا طریقہ کار

سندھ لوکل گورنمنٹ بل کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے حتمی نتائج کے بعد بلدیاتی نظام کے لیے اگلے مرحلے کا آغاز ہوگا جس میں براہِ راست منتخب ہونے والے ارکان مخصوص نشستوں کے لیے نمائندوں اور بعدازاں میئر، نائب میئر اور ٹاؤن چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔

کے ایم سی کا ایوان 367 ارکان پر مشتمل ہوگا، جس میں 246 ارکان براہ راست منتخب کئے گئے یوسی چیئرمین ہوں گے جب کہ 121 ارکان مخصوص نشستوں پر پارٹی نمائندگی کی بنیاد پر منتخب ہوں گے۔

قانون کے مطابق خواتین کی 81، مزدوروں، اقلیتوں اور نوجوانوں کی 12،12 اور ٹرانسجینڈر اور خصوصی ضروریات کے حامل ارکان کے لیے2،2 نشستیں مخصوص کی گئی ہیں۔

SINDH LOCAL BODIES ELECTION

KARACHI LOCAL BODIES ELECTIONS

Tabool ads will show in this div