Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

غار ’زیر زمین جنت‘ کو دوبارہ کھولنے کا اعلان

SAMAA | - Posted: Apr 24, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 24, 2019 | Last Updated: 3 years ago

ترکی کے ضلع تھریس میں شعبہ سیاحت کے لیے کھلے واحد غارِ دْپنیسا جسے ” زیر زمین جنت” کے نام سے بھی منسوب کیا جاتا ہے کو 16 قسم کے 60 ہزار کے قریب چمگاڈروں کی افزائش کے لیے سال کے معینہ دور میں بند کیے جانے کے بعد 15 مئی کو دوبارہ کھولا جائے گا۔

اس غار کو وزارت سیاحت و ثقافت کی جانب سے 2003 ء میں زیارت کے لیے کھولا گیا تھا۔

دوسرے جیالوجیک دور سے تعلق رکھنے والے سنگ مرمر کے اندر ایک دوسرے سے منسلک دو منزلوں اور تین حصوں پر مشتمل اس غار میں جگہ جگہ پر دو میٹر کی گہرائی کی جھلیں بھی موجود ہیں۔

یہاں پر 16 اقسام کے چمگاڈر کی افزائش کے لیے اسے چھ ماہ کے لیے بند کر دیا جاتا ہے، اس غار کے اندر قدرتی طور پربنے طرح طرح کے ڈھانچوں کو دیکھ کر انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube