صدیوں سے تاریخی عمارتوں اور مزارات پر کیا جانے والا فن نقاشی اب پرانے ڈائل والے ٹیلی فونز پر سجاوٹ کے لئے بھی کیا جانے لگا۔
ملتان کے کرافٹ بازار میں موجود نقاش اپنے منفرد فن کی وجہ سے ممتاز ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اصل مقصد یہ ہے کہ ہمارا قدیمی فن زندہ رکھا جائے تاکہ لوگ اس کو استعمال بھی کریں اور پسند بھی کریں۔
مختلف رنگوں کے ساتھ ٹیلی فون پر کی گئی نقاشی دیکھ کر شہری بھی تعریف کئے بنا نہیں رہتے ۔
ایک ٹیلی فون کوسجانےسنوارنے کی قیمت تین سے پانچ ہزار روپے تک ہے۔ پرانے ٹیلی فون پر دیدہ زیب نقاشی کرکے انہیں اپنے ڈرائنگ روم کی زینت بنایا جا سکتا ہے۔