Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

امریکا میں سو سال بعد مکمل گرہن ہوگا

SAMAA | - Posted: Aug 21, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 21, 2017 | Last Updated: 5 years ago

واشنگٹن/ ہیوسٹن/ ڈینور: امریکا میں ایک صدی یعنی سو سال بعد پہلا مکمل سورج گرہن پیر کو ہوگا۔ سورج گرہن دیکھنے کے لیے واشنگٹن کے ایئر اینڈ اسپیس

میوزیم سمیت سیکڑوں مقامات پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن آج ہوگا، جب کہ امریکا میں سوسال بعد مکمل گرہن ہوگا۔  گرہن دوپہرایک بجے شروع ہوگا، جس کے بعد دن میں رات کا سماں ہوگا اور اندھیرا چھا جائے گا۔ دلچسپ نظارہ دیکھنے کے لیے لوگوں نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ سورج گرہن پاکستان ميں نہيں دیکھا جاسکے گا۔

اس سلسلے میں متبادل توانائی کے دور میں شمسی توانائی کے حوالے سے گرڈپاورز سے متعلق پہلے بڑے تجربے کی تیاریاں بھی مکمل  کرلی گئی ہیں۔

پیر کو امریکا کی 100سالہ تاریخ میں پہلی بار مکمل سورج گرہن ہونے والا ہے، جو امریکا بھر میں دیکھا جاسکے گا۔  ناسا نے گرہن دیکھنے میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں میں مفت خصوصی عینکیں تقسیم کئے ہیں، جب کہ مارکیٹ میں ان عینکوں کی قیمت آسمان پر پہنچ گئیں ہیں۔

ماہرین کے مطابق ریاست کنکٹی کٹ کے چھوٹے سے شہرہاپکن ویلز امریکا میں وہ مقام ہوگا جو اس سورج گرہن کا مرکز ہوگا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube