Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

ٹیکسٹ میسجزکاجواب نہ ملنے پرخاتون نےطلاق لےلی

SAMAA | - Posted: Jul 18, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 18, 2017 | Last Updated: 5 years ago

divorce

تائی پے:تائیوان میں ایک خاتون نے ٹیکسٹ پیغامات کا جواب نہ دینے پراپنے شوہرسے طلاق لے لی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق تائیوان میں ایک خاتون نے اس لیے طلاق لے لی کیونکہ اس کا شوہر اس کے ٹیکسٹ پیغامات کا جواب نہیں دیتا تھا۔

عدالت میں خاتون نے پیغام رسانی کی ایپ لائن پر بھیجے جانے والے اپنے پیغامات بھی دکھائے گئے۔خاندانی امور کی عدالت میں جج نے خواتین کی جانب سے ثبوت کے طور پر پیش کیے گئے پیغامات کو بنیاد بنا کر فیصلہ سنایا۔

جج نے کہا کہ متاثرہ خاتون کو نظر انداز کیا جا رہا ہے،ایسے میں اسے طلاق کی منظوری دی جاتی ہے۔ خاتون نے 6 ماہ تک اپنے شوہر کو میسجز کیے لیکن انھیں کوئی جواب نہیں ملا۔ ان میں سے ایک پیغام یہ بھی تھا کہ کار حادثے کی وجہ سے وہ خاتون اسپتال میں زیرعلاج ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube