ڈبلن : آئیر لینڈ کے ساحلی علاقے میں 33 سال پہلے روپوش ہونے والا ساحل دوبارہ نمودار ہوگیا، لوگ یہ منظر دیکھ کر حیران رہ گئے۔
برطانوی ذرائع ابلاغ سے جاری رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ میں 33 سال پہلے روپوش ہونے والا ساحل ایک بار پھر نمودار ہوگیا ہے۔ آشل نامی جزیرے پر واقع ایک چھوٹے سے قصبے کے قریب پایا جانے والا یہ ساحل 1984میں طوفان آنے کے نتیجے میں غائب ہو گیا تھا۔کہا جاتا ہے کہ طوفان نے اس ساحل کی ریت چھین کر یہاں چٹانوں کو آباد کر دیا تھا مگراب سمندر کی لہروں نے ساحل کی ریت اسے واپس لوٹا دی۔