لاہور: قربانی کے لیے لائے گئے مویشیوں کا ٹریننگ کیمپ ہر لحاظ سے منفرد ہے۔
قربانی کے جانوروں میں خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ناز نخرے اور دلکش ادائیں بھی ہوں تو سونے پہ سہاگہ ہوجاتا ہے۔لاہورميں بيلوں کي ایک ایسی جوڑي بھي ہے جو اپنی مثال آپ ہے ۔ یہاں موجود ایک بیل کا رنگ سیاہ ہے اور نام بادل ہے۔یہ اپنے مالک کو جُھک کر سلام بھی کرتا ہے۔اُستاد پوچھے کہ روزي کون ديتا ہے تو سر آسمان کي طرف اُٹھا ليتا ہے۔
دوسري جانب یہاں لال بادشاہ بھی موجود ہے جس کی ادائیں ہرکسی کو بھاجاتی ہیں۔استاد کہے کہ اللہ کي راہ ميں کيسے قُربان ہو گےتو زمين پر ليٹ جاتا ہے۔
بيلوں کي يہ جوڑي،لاہورکے نجي فارم ميں ظفر علي نے تيار کي ہے۔ قُرباني کے ان جانوروں پر دو سال کي محنت ہوئی۔ سماء