ماسکو:روس کے صدرولادی میرپیوٹن کو خبروں میں رہنے کا فن خوب آتاہے۔کبھی وہ بغیر قمیض کے گھوڑے پر بیٹھے دکھائی دیتے ہیں تو کبھی برفانی ریچھ کے ساتھ ان کی تصاویر میڈیاکی زینت بنتی ہیں۔ سوچی میں آئس ہاکی کے نمائشی میچ میں پیوٹن توازن برقرارنہ رکھنے کے سبب گرگئے۔
روس کے شہر سوچی میں نائٹ ہاکی لیگ کے موقع پر نمائشی میچ کھیلا گیا۔ روسی صدر نےاپنے ساتھیوں کے ہمراہ میچ میں شرکت کی۔ اس میچ میں اولمپک میڈل جیتنے والے ایلکسےکاساطونوف اور ویلرےکامینس سکائی نے بھی حصہ لیا۔ وزیرد فاع سرگئے شوئیگو نے بھی میچ میں شرکت کی۔
آئس ہاکی میچ میں پیوٹن نے 11 نمبر کی جرسی زیب تن کی ہوئی تھی۔ وہ کسی پھرتیلے کھلاڑی کے انداز میں میچ میں فعال نظر آئے۔ انھوں نے کئی مووز بھی بنائی تاہم یہ نہ معلوم ہوسکا کہ انھوں نے کوئی گول اسکور کیا یانہیں۔
میچ کو دیکھنے کے لیے ایک ہزار سے زائد تماشائی بھی موجود تھی۔ نمائشی میچ پیوٹن کی ٹیم نے جیت لیا۔ سماء