اداکارہ رمشا خان ان دنوں اے آر وائی کے ڈرامہ سیریل ” گھسی پٹی محبت” میں نظرآرہی ہیں، اس ڈرامے میں ان کا کردارایک ترقی پسند اور مضبوط عزائم رکھنے والی نوجوان لڑکی کا ہے جو خصوصا شادی بیاہ کےحوالے سے معاشرے کی فرسودہ روایات کا خاتمہ چاہتی ہے ۔
اس ویڈیو میں رمشا خان نے اس حوالےسے گفتگو کی کہ خواتین کو شادی کرنے سے قبل اپنی زندگی کے چند مقاصد حاصل کرنے چاہئیں، اچھا کریئراور معاشی استحکام ان کے لیے ضروری ہے۔ رمشا کے مطابق نکاح کیلئے رضامندی ظاہرکرنے سے قبل 5 اہم نکات کا خیال رکھنا چاہیے۔