بلاول بھٹو زردرای نے ماضی کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کو دہشتگرد تنظیم کہہ دیا۔ پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ جب سے پيدا ہوا ہوں کراچی ميں دہشت گرد جماعت کا راج ديکھا ہے، یہاں وسيم اختر اور مصطفیٰ کمال کا قبضہ رہا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے تنقيد کرتے ہوئے کہا کہ تم پاکستان مردہ باد کہنے والے ہو، پیپلزپارٹی والے پاکستان زندہ باد کہتے ہيں۔ دھمکی بھی دے ڈالی کہ اگر لسانی سياست کرو گے تو ہم وہ کريں گے کہ تم ياد کرو گے۔