نبی رحمت ﷺکی دنیا میں آمد کے بابرکت مہینے کی مناسبت سے بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کرنے کیلئے تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد میں محفل سماع سجائی گئی جس میں قوال بھائیوں زین اور زوہیب کے خوبصورت انداز پر حاضرین نے قوالوں کو دل کھول کر داد دی۔ طلبے، ہارمونیم اور ڈھولک کے روایتی سازوں کے ساتھ گٹار کا امتزاج بھی حاضرین کو خوب بھایا۔ قوالوں نےاستاد نصرت فتح علی خان کا کلام سنا کر دل موہ لئے۔