لاہور اولڈ سٹی میں تاریخی اہمیت کی تعمیرات، عمارتیں اور راستے ہیں۔ شاہی گزرگاہ لاہور والڈ سٹی میں سنگ میلوں کی ایک خاصی تعداد موجود ہے، بشمول دہلی گیٹ، شاہی حمام، چوک وزیر خان، وزیر خان مسجد، سنہری مسجد، چونا منڈی گرلز کالج، بیگم شاہی مسجد اور لاہور قلعہ۔ اس راستے میں حویلیاں اور قدیمی گھر بھی واقع ہیں۔ اس راستے کو شاہی گزرگاہ کا نام اس حقیقت کی روشنی میں دیا گیا کہ یہ مغل حکمرانوں اور ان کے ساتھیوں نے دہلی سے واپس آتے اور لاہور قلعہ جاتے ہوئے شہر عبور کرنے کیلئے اختیار کیا تھا۔