سیالکوٹ کے علاقے عدالت گڑھا میں باپ نے بیٹے کی شادی کی خوشی پر نوٹوں کی بارش کے ساتھ جہاز سے باراتیوں پر پھول بھی نچھاور کر دیے۔ چند روز قبل ہونے والی شادی کی فوٹیچ منظر عام پر آگئی۔
امریکا سے آئے شہری نے گاڑی پر کھڑے ہوکر نوٹ اڑائے جہاں پیسے لوٹنے والوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ عربی لباس میں ملبوس بینڈ نے بھی پرفارمنس دی۔