ملتان کا باہمت معذوربچہ سب کیلئے مثال بن گیا۔ ٹانگوں کی نعمت سےمحروم نوجوان والد کی وفات کے بعد چوڑیاں بیچ کر گھر والوں کی کفالت کررہا ہے۔ معذور محنت کش عمیر نے حکومت سے گھر اور بہتر روزگار مہیا کرنے کی اپیل کی ہے۔غربت اورمعذوری بھی عمیر کے حوصلے پست نہیں کرسکی ہے۔