جماعت اسلامی کےسابق امیرسيد منورحسن کی نمازجنازہ بعد نماز ظہر کراچی کے ناظم آباد عید گاہ گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔ اس حوالے سے تيارياں مکمل کرلی گئی ہیں۔ لاؤڈاسپیکر پر شرکاء کوایس اوپیزپرعملدرآمد کے ليے اعلانات کئے گئے ہیں۔نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت متوقع ہے جبکہ اندرون ملک سے بھی قافلے کراچی پہنچے ہیں۔