Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

پی ٹی آئی سرگودھا جلسہ،عمران خان کا بھی پاس بن گیا

SAMAA | - Posted: Oct 17, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 17, 2014 | Last Updated: 8 years ago

ویب ایڈیٹر:

سرگودھا  :  سرگودھا میں تحریک انصاف کے جلسہ کے اسٹیج کیلئے خصوصی پاسز بنا لیں گے ہیں، تاکہ غیر متعلقہ افراد اسٹیج تک نہ پہنچ سکے اور بدنظمی سے بچا جا سکے۔

سانحہ ملتان دیگر جماعتوں کی طرح پی ٹی آئی کو بھی بڑا سبق دے گیا، اسٹیج پر ہونے والی بدنظمی اور رش پر قابو پانے کیلئے پاسز جاری کیے گئے ہیں، صرف پاسز کے حامل مخصوص افراد ہی کو اسٹیج پر جانے کی اجازت ہوگی۔

جس کے بعد سماء نے خان صاحب  کے پاس کی خصوصی فوٹیج حاصل کرلی ہے، سرگودھا جلسے کے اسٹیج پر جانے کیلئے پلاسٹک کے پاس جاری کیے گئے ہیں، اس کے کیلئے عمران خان کا بھی پاس بنایا گیا،جس پر ان کا نام اور نمبر درج ہے، عمران خان کی ہدایت پر اسٹیج پاس جاری کیے گئے ہیں، ذرائع تحریک انصاف کے مطابق بدنظمی سے بچنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube