ناراض نوجوان نے برتھ ڈے گفٹ بی ایم ڈبلیو کار دریا میں دھکیل دی

August 10, 2019

بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک نوجوان نے برتھ ڈے کے موقع پر تحفے میں ملنے والی نئی بی ایم ڈبیلو کار کو دریا میں دھکیل دیا۔

بی بی سی کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے زمیندار خاندان سے تعلق رکھنے والے والا ایک نوجوان تحفے میں جیگوار کار کی بجائے بی ایم ڈبلیو کار ملنے پر ناراض ہوگیا اور نئی کار کو دریا میں دھکا دے دیا۔

بھارتی میڈیا پر چلنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ریاست ہریانہ میں ایک بی ایم ڈبلیو کار دریا میں تیر رہی ہے، بعد وہ کار دریا کے کنارے پر گھاس میں پھنس گئی اور پھر وہ نوجوان کار کو دریا سے باہر نکالنے کی کوشش کر رہا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے۔ بھارت میں بی ایم ڈبلیو کی قیمت 35 لاکھ روپے کے قریب ہے جبکہ جیگوار کار کی قیمت 40 سے 50 لاکھ روپے کے درمیان ہے۔