ہوم   > دلچسپ و عجیب

برطانیہ میں آتش فشاں پہاڑ برائے فروخت

4 months ago

دولت مند لوگ دکھاوے کے طور پر پارک خریدتے ہیں اور پورا جزیرہ اپنے نام کرلیتے ہیں لیکن اب آپ چاہیں تو خوبصورت سبزے میں گھرا ایک پورا آتش فشاں پہاڑ اپنے نام کرسکتے ہیں اور وہ بھی صرف ساٹھ ہزار ڈالر میں لیکن گھبرائیے نہیں کہ آتش فشاں ٹھنڈا ہوچکا ہے۔

اس پہاڑ کا نام پوسبری کلمپ ہے جو انگلینڈ کے علاقے ڈیون میں واقع ہے اور صرف 93 لاکھ روپے میں خریدا جاسکتا ہے۔ اس کی بلندی 500 فٹ اور اطراف میں 5 ایکڑ کا دل فریب سبزہ بھی ہے جس میں شاہ بلوط، گل ذخیرہ اور دیگر اقسام کے درختوں کی بھرمار ہے۔

Wistman’s Wood, Dartmoor

اپنے محلِ وقوع کی بنا پر یہ آتش فشاں ایک جانب تو عجوبہ ہے اور دوسری جانب ایک گھنا جنگل بھی ہے، یہاں ایک چرچ بھی قائم ہے اور دیہاتی طرز کا بڑا مکان بھی ہے۔

یہاں کی مٹی پوٹاشیئم سے بھرپور ہے جس کی وجہ پورا علاقہ سائنسی تحقیق کے لیے ایک بہترین جگہ بن چکا ہے اور اسی بنا پر یہاں سائنسداں بھی آتے رہتے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں