امریکی ریاست اوہایو کے شہر ٹونز برگ میں جڑواں دن میلہ یعنی ٹوئنز ڈے فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف عمر کے جڑواں بچوں، بڑوں اور بزرگوں نے حصہ لیا۔
یہ جڑواں میلہ شہر کے گلین چیمبرلین پارک میں منعقد کیا گیا جس میں دو تین اور چار جڑواں شہریوں نے شرکت کی۔ ٹونز برگ شہر میں منایا جانے والا یہ جڑواں دن میلہ 1976 کے موسم گرما سے باقاعدہ طور پر منایا جارہا ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ اس شہر کا نام بھی ٹونز برگ یعنی جڑواں شہر رکھا گیا ہے۔