Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > Latest

اسلام آباد کی مویشی منڈی میں ریڈ اینڈ وائٹ راجہ بیل کی دھوم

SAMAA | - Posted: Aug 8, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Aug 8, 2019 | Last Updated: 1 year ago

اسلام آباد کی مویشی منڈی میں ہزاروں جانور موجود ہیں لیکن ملتان سے آیا ریڈ اینڈ وائٹ راجہ ہزاروں میں ایک ہے۔ یہ جانور سب کی نگاہوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اسلام آباد کی مویشی منڈی کی شان ریڈ اینڈ وائٹ راجہ فرام ملتان کو کہا جارہا ہے۔ سرخ اور سفید رنگت کا منوں...

اسلام آباد کی مویشی منڈی میں ہزاروں جانور موجود ہیں لیکن ملتان سے آیا ریڈ اینڈ وائٹ راجہ ہزاروں میں ایک ہے۔ یہ جانور سب کی نگاہوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔

اسلام آباد کی مویشی منڈی کی شان ریڈ اینڈ وائٹ راجہ فرام ملتان کو کہا جارہا ہے۔ سرخ اور سفید رنگت کا منوں وزنی بیل وی آئی پی ہے۔ بیوپاری نے بتایا کہ یہ بیل گندم، چنا، مکئی ،باجرے کا دلیہ کھاتا ہے۔ صبح کے وقت 3 کلو دہی اور شام کے وقت پانچ کلو دودھ پیتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کوایک کلو گھی میں آٹا اور بیسن ملا کر کھلایا جاتا ہے۔

مالک کے مطابق راجہ جی کا وزن کسی طرح بھی طرح  50 من سے کم نہیں۔ اس کی قیمت 30 لاکھ روپے لگائی گئی ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد دور دراز سے اس کو دیکھنے یہاں آرہی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube