Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

جہلم میں سکھوں کی مشہور عبادت گاہ 72 برس بعد کھول دی گئی

SAMAA | - Posted: Aug 3, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 3, 2019 | Last Updated: 2 years ago

حکومت پاکستان نے جہلم کے قلعہ روہتاس ميں سکھوں کی مشہور عبادت گاہ گرو دوارہ چوا صاحب کو 72 سال بعد کھول ديا گیا۔ جہلم میں گرو دوارہ چوا صاحب 72 سال بعد کھول ديا گيا ہے۔ یہاں آنے والوں کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے گردوارہ کھول کر ہمارے دل جیت لئے ہیں،...

حکومت پاکستان نے جہلم کے قلعہ روہتاس ميں سکھوں کی مشہور عبادت گاہ گرو دوارہ چوا صاحب کو 72 سال بعد کھول ديا گیا۔

جہلم میں گرو دوارہ چوا صاحب 72 سال بعد کھول ديا گيا ہے۔ یہاں آنے والوں کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے گردوارہ کھول کر ہمارے دل جیت لئے ہیں، پہلے کرتار پور راہداری کھولی اب 72 سال بعد یہ عبادت گاہ جہاں بابا گورونانک نے قیام کیا تھا، کھول دی گئی ہے۔

مہاراجہ رنجيت سنگھ نے 1834 ميں گرو دوارہ بنوايا تھا جہاں بابا گرو نانگ نے قيام کيا تھا۔

کہا جاتا ہے کہ اس علاقے کے لوگوں نے جب بابا گورونانک سے پانی نہ ہونے کا شکوہ کیا تھا تو بابا جی نے لاٹھی زمین پر ماری تو چوا نکلا تھا جسے اردو میں چشمہ کہتے ہیں۔

سکھ برادري کا کہنا ہے کہ بابا گرو ناناک کے 550 ویں جنم دن پر گرودوارہ چوا صاحب کا کھلنا سب سے بہترين تحفہ ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube