Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > Latest

امریکا: 633 غوطہ خوروں کا سمندر کے اندر صفائی کا نیا عالمی ریکارڈ

SAMAA | - Posted: Jul 22, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 22, 2019 | Last Updated: 1 year ago

  

امریکی ریاست فلوریڈا میں 633 غوطہ خوروں نے سمندر کے اندر سے تقریباً 3 ہزار 200 پاؤنڈ کچرا صاف کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق میامی کے شمال میں واقع ’’ڈیئرفیلڈ بیچ‘‘ پر اتنی بڑی تعداد میں غوظہ خوروں کی جانب سے سمندر کے اندر صفائی کا نیا عالمی ریکارڈ بنانے میں 2 گھنٹے لگے۔

رپورٹ کے مطابق 633 غوطہ خوروں نے مل کر سمندر کے اندر سے ملبہ، پلاسٹک، کشتیوں کی لکڑیاں اور  مچھلیاں پکڑنے کے جال بھی نکالے، غوطہ خوروں نے ڈھائی گھنٹے سمندر کی گہرائی میں رہ کر ان تمام چیزوں کو جمع کیا جو سمندری حیات کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ آبی ماحول کو بھی گندا کررہی تھیں۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سمندر کے اندر صفائی کا عالمی ریکارڈ بنانے کی اس کوشش میں یورپ اور جنوبی امریکا سے مرد و خواتین غوطہ خوروں نے حصہ لیا۔

ڈیئر فیلڈ بیچ کے اندر سے سارے کچرے کو نکال کر (ری سائیکل) یعنی دوبارہ استعمال میں لانے کے قابل بنانے کیلئے بھیج دیا گیا ہے، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس صفائی مہم سے سمندر اور ساحل کافی حد تک صاف ستھرا ہوگیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube