اسلام آباد کے شہری نے گھر کو ٹھنڈا رکھنے کا خوبصورت حل تلاش کرلیا

July 16, 2019

کبھی کڑاکے کی سردی تو کبھی گرمی کا زور،اسلام آباد کے شہری نے گھر کو موسم کی سختیوں سے بچانے کا خوبصورت حل نکال لیا۔

اسلام آباد میں گرمی کی شدت گھر کے اندر بھی سکھ کا سانس نہیں لینے دیتی۔ تاہم اس مسئلے کا حل فائکس پومیلا بیل سے نکل آیا ہے۔ اس بیل سے گھر کے در و دیوار ٹھنڈے رہتے ہیں۔ قدرتی ٹھنڈک کے حصول کیلئے بیل اُگانے کے بعد 6 سے 7 سال انتظار کرنا پڑتا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ یہ ماحول دوست بیل شدید موسمیاتی تبدیلیوں کیخلاف ڈھال کا کام کرتی ہے۔

ایگری کلچر ریسرچ کونسل کے افسر شاہد ندیم نے بتایا کہ آج کل موسمیاتی تبدیلیاں ، انرجی کرائسس اور ہیٹ ویوز اہم معاملات ہیں۔ اگر گرین وال کی طرف جائیں اس سے ان مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

دیواروں کو ہرا بھرا کرتا اور چھت پر بچھا یہ سبزہ مکان کی خوبصورتی کو بھی چار چاند لگا دیتا ہے۔