ائیرپورٹ پر اضافی پیسے نہ دینے کیلئے مسافر کا انوکھا کارنامہ

July 10, 2019

PAKISTAN-AIRPORT/

اسکاٹش مسافر نے ائیر پورٹ پر زائد سامان کے پیسے بچانے کیلئے انوکھا طریقہ اپنالیا، لگیج سے آٹھ کلو وزن کم کرنے کیلئے پندرہ ٹی شرٹس پہن لیں۔

اسکاٹ لینڈ کا رہائشی جان فرانس جانے کے لیے فیملی کے ہمراہ ایڈن برگ ایئر پورٹ پر پہنچا تو ایئر پورٹ اسٹاف نے لگیج کا وزن آٹھ کلو زیادہ بتایا اور فیس ادا کرنے کا مطالبہ کیا ۔

جون نے اضافی رقم دینے سے انکار کردیا اور ایک الگ ہی حل نکالا، انہوں نے آٹھ کلوگرام وزنی کپڑوں کو موجودہ کپڑوں کے اوپر ہی پہن لیا۔

جس وقت جون نے اضافی کپڑے پہنے اس وقت موسم کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

سیکیورٹی حکام نے بھی جون کی اچھی طرح تلاشی لی اور سمجھے کہ وہ کپڑوں کے نیچے کچھ چیز اسمگل کرنا چاہتے ہیں تاہم وہ کرایہ بچا کر جہاز میں سوار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

باپ کی حرکت دیکھ کر بیٹا انتہائی حیران ہوا اور ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی جسے خوب دیکھا جارہا ہے۔