ڈیرہ غازی خان میں سیاہ تیتروں کے بولنے کا دلچسپ مقابلہ

July 10, 2019

ڈیرہ غازی خان میں سیاہ تیتروں کے بولنے کا دلچسپ مقابلہ ہوا جس کو ہیرا نامی تیتر نے ایک منٹ میں ڈھائی سو بار آواز نکال کر جیت لیا۔

ڈیرہ غازی خان میں سیاہ تیتروں کے بولنے کے مقابلے میں جنوبی پنجاب کے 280 تیتروں میں مقابلہ ہوا۔ مقابلے کو بہاولپور کے ہیرا نے میدان مار لیا۔ چھوٹے نامی تیتر کی دوسری اور شہنشاہ کی تیسری پوزیشن رہی۔

مہمان نوازی سے شروع ہونے والی روایت اب مقابلے کی شکل اختیار کرچکی ہے۔ فاتحین کا کہنا تھا کہ تیتروں کواپنے بچوں سے بھی زیادہ پیار کرتے ہیں،ان کو پہلے کھلاتے ہیں  اور خود بعد میں کھاتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ تیتروں کی خوراک میں بادام ، پستہ اور کاجو وغیرہ شامل ہیں۔

کامیاب تیتروں کے مالکان کو نقد انعامات کے ساتھ ٹرافیاں بھی دی گئیں۔