انڈونیشیا، گھر میں عجیب و غریب جانور دیکھ کر اہلخانہ ڈر گئے

July 10, 2019

انڈونیشیا کے ایک گھر میں عجیب و غریب جانور نما مخلوق کی موجودگی نے گھر کے مالک سمیت مقامی افراد کو چونکا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں ہاریتو نامی شخص کے گھر میں عجیب جانور کی موجودگی سے سب حیران ہوئے۔

یہ جانور گھر کی دیوار کے ساتھ لٹکا ہوا تھا اور آدھا کسی کیڑے اور آدھا جیلی فش کی طرح لگ رہا تھا، جب کہ اس کے جسم پر بال بھی تھے۔

گھر کے مالک کے مطابق اس نے ایسا جانور پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ انہیں یہ جانور دیکھنے میں بالکل کسی اور دنیا کی مخلوق کی طرح لگ رہا ہے۔