Thursday, July 9, 2020  | 17 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > Latest

ویڈیو:حواس باختہ لڑکی کی اژدھا کو سامنے دیکھ کر چیخیں نکل گئیں

SAMAA | - Posted: Jul 5, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 5, 2019 | Last Updated: 1 year ago

سنگاپور کے چڑیا گھر میں اس وقت لڑکی کی چیخیں نکل گئیں جب سانپ ہاتھ میں تھامنے کے شوق میں اژدھا سامنے آگیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حواس باختہ لڑکی کیسے گرتے پڑتے بھاگنے کی کوشش کرتی ہے۔ تاہم اس ویڈیو کے پیچھے اصل کہانی کیا تھی...

سنگاپور کے چڑیا گھر میں اس وقت لڑکی کی چیخیں نکل گئیں جب سانپ ہاتھ میں تھامنے کے شوق میں اژدھا سامنے آگیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حواس باختہ لڑکی کیسے گرتے پڑتے بھاگنے کی کوشش کرتی ہے۔ تاہم اس ویڈیو کے پیچھے اصل کہانی کیا تھی ؟۔ چلیں ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

ویڈیو میں چیخیں مارتی لڑکی دراصل ایک سیاح تھی، جو سنگاپور کے چڑیا گھر کی سیر کو آئی تھی، جہاں رین فورسٹ فائٹ بیک کے نام سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔

یہاں چھوٹے اور بڑے بے ضرر ساپنوں کو ہاتھوں میں پکڑنا عام رواج ہے۔ خاتون سیاح بھی اسی رواج سے متاثر ہو کر ایک چھوٹا سانپ ہاتھ میں پکڑی اپنی بہن اور ان کے دوستوں کے ساتھ کھڑی ہی تھیں کہ عقب سے کچھ افراد لمبا تڑنگا اژدھا ہاتھوں میں تھامے سیاح لڑکی کی جانب آئے۔

 

اپنے سامنے زندہ اتنے بڑے سائز کا اژدھا دیکھ کر لڑکی بے قابو ہوکر چیخیں مارنے لگی اور گرتی پڑتی وہاں سے بھاگنے کی کوشش کرنے لگی۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو دو جولائی کو اینجلا نامی خاتون کی جانب سے پوسٹ کی گئی۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو چیختی چلاتی لڑکی ان کی ساتھی کی بہن تھی۔ لڑکی چیخنے کی عجیب و غریب حرکتوں کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube