Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

گھنے جنگل میں دنیا کی طویل ترین واٹرسلائیڈ اگست میں کھول دی جائے گی

SAMAA | - Posted: Jun 27, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 27, 2019 | Last Updated: 2 years ago

تصویر: ایشیا ون

ملائيشيا کے پہاڑوں اور جنگلوں کے درمیان خوبصورتی سے قائم کی جانے والی دنیا کی طویل ترین واٹر سلائیڈ کی تکمیل کا کام بس آخری مراحل میں ہے۔

گھنے جنگل میں بنائی گئی واٹررائیڈ کی لمبائی 1140 میٹر ہے جس کے ایک سرے پر بیٹھ کر آپ مسلسل چار منٹ تک سلائیڈ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے تحت دنیا کی اب تک سب سے طویل واٹر سلائیڈ نیوجرسی کے ایکشن پارک میں ہے جس کی لمبائی 605 میٹر ہے۔

لیکن اب یہ اعزاز ملائیشیا کی ریاست پینانگ میں زیر تعمیر طویل سلائیڈ کو حاصل ہو جائے گاجس کا 65 فیصد حصہ مکمل ہوچکا ہے اور اگست 2019 تک اسے مکمل کرنے کے بعد شائقین کیلئے کھول دیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube