Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

عامر خان کی بیٹی کی عالی شان سالگرہ، باکسر نے 75 ہزار پاؤنڈ خرچ کر ڈالے

SAMAA | - Posted: Jun 26, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jun 26, 2019 | Last Updated: 1 year ago

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنی چھوٹی بیٹی کی پہلی سالگرہ پر 75 ہزار پاؤنڈ (تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے) خرچ کر ڈالے، تقریب کیلئے مقامی اسٹیڈیم کو برساتی جنگل میں تبدیل کردیا گیا۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم نے چند ہفتے قبل اپنی چھوٹی بیٹی کی پہلی سالگرہ منائی، جس کیلئے ایسی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔

 

برطانوی میڈیا کے مطابق عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ نے اپنی بیٹی علینا کی پہلی سالگرہ پر ’برساتی جنگل‘ کی طرز پر رین فاریسٹ تھیم کی پارٹی کا انتظام کیا جس پر 75 ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 1 کروڑ 53 لاکھ 18ہزار روپے) خرچ ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تقریب کیلئے برطانوی شہر بولٹن کے یونیورسٹی آف بولٹن اسٹیڈیم کو برساتی جنگل میں تبدیل کیا گیا، اسے ہر نوع کے پرندوں اور جنگلی جانوروں کی شکل کے کھلونوں سے سجایا گیا اور مصنوعی پودے لگائے گئے، جیسے برساتی جنگل میں ہوتے ہیں، ساتھ ہی اس جنگل کو رنگ برنگی روشنیوں سے بھی منور کیا گیا۔

پاکستانی نژار برطانوی باکسر نے اپنی بیٹی کی سالگرہ کی تقریب میں 200 سے زائد مہمانوں کو مدعو کیا، پارٹی کی منصوبہ بندی پر 3 ماہ کا وقت لگا، پارٹی میں عامر خان، فریال مخدوم اور ان کی دونوں بیٹیوں کی خوبصورت مناظر میں بنائی گئی تصاویر انٹرنیٹ پر بہت وائرل ہورہی ہیں۔

واضح رہے کہ عامر اور فریال نے اپنی منگنی کی تقریب اسی مقام پر اسی انداز میں منعقد کی تھی اور اپنی بڑی بیٹی کی دوسری سالگرہ بھی، ان تقاریب پر بالترتیب 1 لاکھ 50 ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 3 کروڑ روپے) اور 1 لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 2 کروڑ روپے) خرچ ہوئے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube