جوتے گھر کے اندر پہن کر جانےکا حیران کن فائدہ

June 22, 2019

گھر کے اندر جوتے نہ لے جانا نہ صرف روایت ہے بلکہ دنیا بھر میں اس عمل کا مقصد صحت و صفائی کو یقینی بنانا ہوتا ہے۔

روایت اپنی جگہ لیکن ماہرین نے اس کے برخلاف جوتے گھر کے اندر لے کر جانے کا ایک انتہائی حیران کن فائدہ بتایا ہے۔

ڈیلی میل کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ جوتے گھر کے اندر لے جانے سے گھر کے افراد، بالخصوص بچوں کو دمہ کا مرض لاحق ہونے کا خطرہ انتہائی کم ہو جاتا ہے۔

اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ دن بھر باہر گھومتے ہوئے جوتوں کے ساتھ بے شمار بیکٹیریا اور جراثیم لگ جاتے ہیں جو جوتوں کے ساتھ گھر کے اندر چلے جاتے ہیں، یہ بیکٹیریا اور جراثیم بچوں کو لگتے ہیں جس سے ان کے جسم کا مدافعتی نظام ان کے خلاف متحرک ہوتا ہے۔

 اس طرح سے بچوں کی قوت مدافعت بڑھتی ہے جو انہیں کئی طرح کی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔