ہوم   > Latest

مفت پیزا کھانا ہے تو یہ شرط پوری کریں

4 months ago

امریکا میں پیزا ریسٹورانٹ نے مفت پیزا کھلانے کیلئے انوکھی شرط عائد کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق امریکا کے ایک مشہور پیزا برانڈ نے اعلان کیا ہے ان کی دکان میں آکر آپ مفت پیزا کھا سکتے ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ کھانے کے پورے عمل کے دوران آپ اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ استعمال نہیں کریں گے۔

کیلی فورنیا کے شہر فریسنو میں واقع کمپني نے ایک دوسرے سے بات کرو نام کی رعایت کا اعلان کیا ہے۔ اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے آپ کو دکان میں داخل ہوتے ہی موبائل فون ریسٹورانٹ کے لاکر میں رکھوانے ہوں گے اور کھانا ختم ہونے کے بعد فون واپس مل جائیں گے۔

دی کری پیزا کپمنی کے میجنر کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے لوگوں کو یہ آفر اس لئے دی گئی ہے کہ لوگ کھانے کے وقت ایک دوسرے کو وقت دیں اور آپس میں بات کریں نہ کہ وہ اس وقت بھی موبائل پر آنکھیں جمائیں اسے دیکھتے رہیں۔

اس خصوصی آفر کیلئے پیزا آوٹ لیٹ میں لاکرز کا بھی خاص اہتمام کیا گیا ہے۔ اگر آپ اپنے دوستوں کے ہمراہ یہاں آتے ہیں تو تقریبا 4 سے 5 افراد کو اپنے موبائل فونز اس لاکر میں رکھوانے ہونگے، اسی صورت میں آپ بغیر پیسوں کو پیزا کھا سکتے ہیں۔ ریسٹورنٹ میں فری پیزا کھانے کیلئے ایک اور شرط یہ بھی ہے کہ جب آپ یہاں آئیں تو آپ کے پاس اسمارٹ فون ہونا لازمی ہے۔

 

پیزا ریسٹورنٹ کے مینجر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر آپ دوسرا فری پیزا نہیں کھا سکتے تو آپ اپنا فری پیزا کسی ضرورت مند یا بھوکے کو دے سکتے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں