ہوم   > Latest

بل گیٹس آئس کریم کی دکان پر کیا کر رہے تھے؟

3 months ago

مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک بل گیٹس اچانک ایک آئیس کریم پارلر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر آئس کریم بیچی۔

مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے ارب پتی بل گیٹس کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس میں وہ اپنے دوست اور معروف بزنس مین وارن بوفٹ کے ساتھ ایک آئس کریم پارلر پہنچے اور وہاں آنے والوں کو آئس کریم بیچنے لگے۔ اپنے سامنے بل گیٹس اور وارن کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

دونوں حضرات آئس کریم پارلر میں عام لوگوں کی طرح کاونٹر پر کھڑے رہے۔ اس انوکھے ایڈونچر پر بل گیٹس کا کہنا تھا کہ وہ جاننا چاہتے تھے کہ کیش کاؤنٹر ، آرڈر بکنگ کا تجربہ کیسا ہوتا ہے۔

دونوں مشہور شخصیات کو عام افراد کی طرح آئس کریم پیش کرنے پر لوگ جہاں بے حد خوش ہوئے وہیں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ان کے ساتھ سیلفیاں اور ویڈیوز بھی بنوائیں۔ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ وہ جاننا چاہتے تھے کہ کیش کاؤنٹر ، آرڈر بکنگ کا تجربہ کیسا ہوتا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں