بی ایم ڈبلیو ہے لیکن پیٹرول کے پیسے نہیں

June 11, 2019

اگر کوئی آپ کو یہ بتائے کہ اس کے پاس بی ایم ڈبلیو گاڑی تو ہے لیکن پٹرول ڈالنے کے لیے پیسے نہیں تو کیا آپ کو یقین آئے گا؟ یقین کر لیجئے کیونکہ چین میں اس حوالے سے اپنی نوعیت کا ایک منفرد واقعہ پیش آیا ہے۔

چین کے ایک امیر کسان نے لاکھوں ڈالر کی بی ایم ڈبلیو تو خرید لی لیکن اس میں گیس ڈلوانے کے لیے وہ مرغی چور بن گیا۔

صوبے سیچوان کی مقامی پولیس کو اپریل کے مہینے سے مقامی کسانوں کی جانب سے مرغیوں اور بطخوں کی چوری کی اطلاعات موصول ہورہی تھیں ۔

متعدد شکایات ملنے پر پولیس نے چھان بین کی تو حیرت انگیز طور پرشہر کا امیر ترین کسان اس جرم کا مرتکب پایا گیا۔

کسان کے مطابق وہ ایسے بدترین مالی بحران سے دوچار ہوا کہ اس کے پاس 2 لاکھ 90 ہزار ڈالر کی بی ایم ڈبلیو میں گیس بھروانے کے لیے بھی رقم نہ تھی اور ایسے میں گاڑی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے اسے چوری کا سہارا لینا پڑا۔