ہوم   > Latest

ہاتھ میں فریکچر کے باوجود پیانو بجانے والی 108 سالہ باہمت خاتون

3 months ago

شوق اور لگن ہو تو کوئی بھی کام کسی عمر میں بھی مشکل نہیں لگتا، اِس بات کو ثابت کيا ہے پولينڈ سے تعلق رکھنے والی ايک سو آٹھ سالہ دادی اماں نے۔ وانڈا زرزیکا نامی خاتون پيانو بجانے کي ايسي ماہر ہيں کہ ديکھنے اور سننے والے گرويدہ ہوجاتے ہيں۔ وہ روزانہ باقاعدگی کے...



شوق اور لگن ہو تو کوئی بھی کام کسی عمر میں بھی مشکل نہیں لگتا، اِس بات کو ثابت کيا ہے پولينڈ سے تعلق رکھنے والی ايک سو آٹھ سالہ دادی اماں نے۔


وانڈا زرزیکا نامی خاتون پيانو بجانے کي ايسي ماہر ہيں کہ ديکھنے اور سننے والے گرويدہ ہوجاتے ہيں۔ وہ روزانہ باقاعدگی کے ساتھ کچھ دیر پیانو بجا کر اپنا دل بہلاتی ہیں۔


اسي برس کی عمر میں ہاتھوں میں فریکچر کے بعد ڈاکٹروں نے ضعیف خاتون کو یہ کہا کہ وہ زندگی میں اب کبھی پیانو نہیں بجا سکیں گی تاہم انہوں نے ہمت نہ ہاری اور آج بھی روزانہ کی بنیاد پر اپنے شوق سے دل بہلاتی ہیں۔


سوشل ميڈيا پر بھي وانڈا زرزیکا اس عمر میں اتنی مہارت کے ساتھ پيانو بجانے کي خوب دھوم مچي ہوئي ہے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں