چھوٹے سے چوہے نے سب کی چیخیں نکال دیں

June 10, 2019

نیویارک کی ٹرین میں اس وقت لوگوں کی چیخیں نکل گئیں، جب اچانک ایک چھوٹا سا چوہا ان کے سامنے آگیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو جس نے دیکھا اپنی بے ساختہ ہنسی پر قابو نہ رکھ سکا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے نیویارک کی سب وے ٹرین میں چوہے کو دیکھ کر لوگ بے اختیار چیخیں مار رہے ہیں۔

کچھ مسافر تو ایسے خوف زدہ ہوئے کہ سیٹوں پر چڑھ گئے۔ ایک چھوٹے سے چوہے نے سب کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔