Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

ملائیشیا میں اژدھا خاتون کے گرد لپٹ گیا

SAMAA | - Posted: May 27, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: May 27, 2019 | Last Updated: 2 years ago

ملائیشیا میں کچرا پھینکنے کیلئے گھر سے باہر جانے والی خاتون کے جسم کے گرد ایک اژدھا لپٹ گیا۔

ملائیشیا کے ایک دورافتادہ دلدلی علاقے میں حلیفہ نامی 47 سال خاتون پر اچانک 6 میٹر طویل اژدھے نے حملہ کردیا، خاتون کچرا پھینکنے کیلئے گھر سے باہرگئی تھی جہاں پہلے سے موجود اژدھا اچانک اس کے جسم کے گرد لپٹنے لگا۔

خاتون نے اس افتاد پر مدد کیلئے چیخ وپکار کی تو اس کے 16 اور 15 سال کے دو بیٹے مدد کو آئے مگرکچھ نہ کرسکے، جس کے بعد مدد کیلئے پڑوسیوں کو بلایا گیا۔

بڑی مشکل سے خاتون کو اژدھے کے چنگل سے آزاد کرایا گیا، پڑوسیوں نے اژدھے کو مار کر حلیفہ کی جانب بچائی ۔ خاتون کے سراور ٹانگوں پر کافی زخم آئے تھے، اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی حالت اب بہترہے۔

خاتون کے بیٹنے محمد عبداللہ نے مدد کے لیے پڑوسیوں کا شکریہ ادا کیا۔ اژدھے کو بعد ازاں ایک گڑھا کھود کر اس میں دفنا دیا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube