HOME > Latest

پب جی کی خاطرخاتون نے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کردیا

3 months ago

تصویر: انڈیا ٹائمز

آن لائن ملٹی پلیئر گیم ’’پب جی ‘‘ کیلئے پسندیدگی دیوانگی کی حد کو چھونے لگی ہے، نشے کی لت کی مانند لگنے والے گیم کے نقصانات سے بچنے کیلئے کئی بھارتی ریاستوں میں تو اس پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے۔

 بھارتی ریاست گجرات میں یہ گیم کھیلنے کی عادی ایک خاتون نے انتہا کردی، پب جی کی خاطر خاوند سے طلاق کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 19 سالہ خاتون نے ویمن ہیلپ لائن پر کال کرکے اپنے شوہر سے علیحدگی میں مدد کا کہا اور بتایا کہ وہ وہ پب جی میں ملنے والے اپنے نئے گیمنگ پارٹنر کے ساتھ شادی کرنا چاہتی ہے۔

ہیلپ لائن ابھیام کے سربراہ بریندراسن گوہل کے مطابق یہ فون کال اپنی نوعیت کی پہلی کال تھی کیونکہ عام طور سے خواتین ہمیں فون کرکے کہتی ہیں کہ ان کے بچے پب جی کے عادی ہیں۔

ہیلپ لائن کی جانب سے بھیجی جانے والی مشاورتی ٹیم نے خاتون کے گھر جا کر اہلخانہ سے اس مسئلے پر بات چیت کی تو علم ہوا کہ موبائل فون کو بہت زیادہ وقت دینے کی وجہ سے خاتون کے گھر والوں سے اس کا جھگڑا ہوا۔

مشاورتی ٹیم نے خاتون کو اس فیصلے پر نظر ثانی کرنے کیلئے سمجھایا اوربحالی کے مرکز میں رہنے کا مشورہ دیا جہاں موبائل فون کے استعمال کی اجازت نہیں ہے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ اسےسوچنے کیلئے کچھ وقت چاہیے، اگر اس نے اپنا فیصلہ تبدیل کیا تو وہ کال کرکے بتا دے گی۔

 

 


Tell us what you think:

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
ویڈیو
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں