انگلینڈ میں آگ پر کرکٹ کھیلنے کا انوکھا تجربہ

May 15, 2019

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 سے پہلے پرانی روایت تازہ کرتے ہوئے مقامی سطح پر آگ پر کرکٹ کھیلنے کا اہتمام کیا گیا۔

سابق انگلش کرکٹر اینڈریو فلنٹ آف نے اس موقع پر برطانوی ریڈیو سے وابستہ کرس اسٹارک کو آگ پر کرکٹ کھیلنے کی دعوت دی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس انوکھے کرکٹ میچ میں بلا بھی آگ میں جل رہا ہے، جب کہ میچ میں کرائی جانے والی گیند بھی آگ سے دھک رہی ہے۔

 

کرکٹ میچ میں وکٹیں اور گراونڈ کے اطراف باونڈری پر بھی آگ جل رہی ہے۔ میڈیا سے گفت گو میں فلنٹ آف کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے کا مقصد ورلڈ کپ 2019 کو خوش آمدید کہنا ہے۔